اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس اور یوکرین کے مابین مذاکرات میں بحیرہ اسود کے حوالے سے...

روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات میں بحیرہ اسود کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا، امریکہ

سعودی عرب ، ریاض میں امریکی اور روسی وفود کے درمیان مذاکرات کے مقام کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

نیویارک (شِنہوا) امریکہ کا  روس اور یوکرین کے ساتھ بحیرہ اسود میں محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانے، طاقت کا استعمال ختم کرنے اور فوجی مقاصد کے لئے تجارتی جہازوں کے استعمال کو روکنے سے متعلق معاہدہ طے پاگیا ہے۔

یہ معاہدہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں 23 سے 25 مارچ تک امریکہ کے یوکرین اور روسی وفود کے درمیان تکنیکی سطح کے الگ الگ مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امریکہ ، روس اور یوکرین کے درمیان ریاض میں ہونے والے معاہدے کے تحت پرامن حل کے لئے مذاکرات میں سہولت کاری جاری رکھے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے روس اور یوکرین دونوں سے الگ الگ معاہدے کئے ہیں تاکہ روس اور یوکرین کی توانائی تنصیبات پر حملوں پر پابندی سے متعلق اقدامات کئے جاسکیں۔

امریکہ ۔ روس اور امریکہ ۔ یوکرین مذاکرات میں "پائیدار اور دیرپا امن” سے متعلق کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق امریکہ ۔ روس بات چیت میں طے پایا ہے کہ امریکہ زرعی اور کھاد کی برآمدات کے لئے عالمی منڈی تک روس کی رسائی کو بحال کرنے، سمندری بیمہ اخراجات میں کمی  اور اس قسم کے لین دین میں بندرگاہوں اور ادائیگی کے نظام تک رسائی کو بڑھانے میں معاونت کرے گا۔

امریکہ ۔ یوکرین مذاکرات میں فریقین نے جنگی قیدیوں کے تبادلے، غیرعسکری قیدیوں کی رہائی، اور جبری طور پر منتقل کردہ یوکرینی بچوں کی واپسی میں مدد کے لئے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!