خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے11.62 ارب روپے مختص کردیئے ہیں۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے ترقیاتی پروگرام کے 7ویں مرحلے کے تحت فنڈز کی منظور دی ہے۔ذرائع کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کیلئے 71ملین، ریلیف و آبادکاری کیلئے 60 ملین اورسڑکوں کی مرمت کیلئے 1821.5 ملین روپے کی منظوری دی گئی، صحت کے شعبے کیلئے 700ملین، ہائوسنگ 86.76ملین ،لیبر کیلئے 10ملین روپے ،سوشل ویلفیئر کیلئے 180ملین ، کھیل و سیاحت 630ملین، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 2سو ملین، سیاحت 4سو ملین اور واٹر سیکٹر کیلئے 100ملین روپے جاری کئے جائیں گے۔
