اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین بدعنوانی میں ملوث مفرور افراد پر بھرپور دباؤ برقرار رکھے گا

چین بدعنوانی میں ملوث مفرور افراد پر بھرپور دباؤ برقرار رکھے گا

پیپلز بینک آف چائنہ کے گورنر پھان گونگ شنگ بیجنگ میں 14ویں قومی عوامی کانگریس(این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے لئے معیشت سے متعلق پریس کانفرنس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنے بین الاقوامی انسداد بدعنوانی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور بیرون ملک فرار ہونے والے بدعنوانی کے مجرموں پر دباؤ برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے۔

مرکزی انسداد بدعنوانی تعاون گروپ کے تحت مفرور مجرموں کی واپسی اور اثاثوں کی بازیابی کے دفتر کے اجلاس کے مطابق "سکائی نیٹ 2025” کے نام سے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔مہم کا مقصد فرار ہونے والے مجرموں کو پکڑنا، غیر قانونی دولت کو واپس لانا اور سرحد پار بدعنوانی کا مقابلہ کرنا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مختلف حکام کی طرف سے مخصوص کریک ڈاؤن آپریشنز کئے جائیں گے۔ مثال کے طور پر قومی نگران کمیشن فرائض سے متعلق جرائم کی غیر قانونی آمدنی کی واپسی کی کوششوں کی قیادت اور نقصانات روکنے کی کوشش کرے گا۔ پیپلز بینک آف چائنہ وزارت عوامی تحفظ کے ساتھ مل کر غیر قانونی فنڈز کی آف شور کمپنیوں یا زیر زمین بینکنگ نظام کے ذریعے بیرون ملک منتقلی کو ہدف بنائے گا۔

چین نے طویل عرصے سے بدعنوانیوں کے مفرور مجرموں کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہوا ہے۔ اس سال کے آغاز میں چین کے اعلیٰ انسداد بدعنوانی ادارے کی رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ "سکائی نیٹ 2024” مہم کے دوران بدعنوانی کے ایک  ہزار 597 مفرور مجرم چین واپس لائے گئے اور 18.28 ارب یوآن (تقریباً 2.55 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے غیر قانونی اثاثے بازیاب کئے گئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!