چینی وزیر اعظم لی چھیانگ چائنہ ڈویلپمنٹ فورم 2025میں شرکت کے لئے آئے امریکی سینیٹر سٹیو ڈینس اور کچھ امریکی کاروباری افراد سے بیجنگ میں ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین مزید امریکی قانون سازوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ چین آئیں اور ملک کی بہتر آگاہی حاصل کریں۔
ترجمان گوجیاکن نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں امریکی سینیٹر سٹیو ڈینس کے ایک انٹرویو میں دئیے گئے بیان سے متعلق سوال پر اپنا ردعمل پیش کیا جس میں انہوں نے ڈیوڈ پرڈیو کے چین میں امریکہ کا سفیر بننے کے بعد مختلف جماعتوں کے سینیٹرز کے وفد کے چین کے دورے کی امید ظاہر کی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ چین مزید امریکی قانون سازوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ چین آئیں اورچین۔امریکہ تعلقات کی مستحکم، درست اور پائیدار ترقی میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے چین کی بہتر آگاہی حاصل کریں۔
