اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلپوتن کا یوکرین کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی پر متحدہ...

پوتن کا یوکرین کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی پر متحدہ عرب امارات کے صدرسے اظہار تشکر

روس کے صدر ولادیمیرپوتن کرسک علاقے میں فوجی کمانڈ مرکز میں ایک اجلاس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

ابوظہبی(شِنہوا)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن نے ٹیلی فون پر بات چیت کی، اس دوران پوتن نے یوکرین کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی کی کوششوں پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔

یواے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے دونوں فریقوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لئے ثالثی میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ جنگ کے آغاز سے اب تک یو اے ای نے 13 تبادلوں کے ذریعے 3233 قیدیوں کی رہائی میں ثالثی کی ہے جبکہ تازہ ترین تبادلے میں دونوں طرف سے 175 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

فون پر گفتگو کے دوران شیخ محمد بن زید النہیان نے روسی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور انسانی ہمدردی کی کوششوں اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کے لئے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی فائدے کے لئے مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!