اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکمبوڈیا اور چین کے ہانگ کانگ کا تجارت و سرمایہ کاری میں...

کمبوڈیا اور چین کے ہانگ کانگ کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

نوم پنہ: کمبوڈیا اور چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے نے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہرکیا ہے۔

یہ عہد کمبوڈین وزیراعظم ہن منیٹ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹیو جان لی کے درمیان نوم پین کے پیس پیلس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

ملاقات کے بعد جاری پریس اعلامیہ کے مطابق فریقین نے کمبوڈیا اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری، بینکاری ، مالیات ، ٹیکنالوجی ،ڈیجیٹل معیشت، سیاحت، تعلیم اور عوامی رابطے جیسے متعدد ممکنہ شعبوں میں تعلقات و تعاون میں پیشرفت اور ان میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے سے کمبوڈیا کے ثقافتی صوبے سیم ریپ کے لیے براہ راست پروازوں میں اضافے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔

بات چیت کے بعد انہوں نے تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ میں تعاون پر توجہ مرکوز کرنے سےمتعلق مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!