اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون کے نفاذ کے ضابطے...

چین کا غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون کے نفاذ کے ضابطے کا اجرا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کا معلومات دفتر کھپت کے فروغ کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے حکمنامے پر دستخط کئے ہیں جس میں غیرملکی پابندیوں کے خلاف قانون پر عملدرآمد کے لئے 22 دفعات پر مشتمل ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں جو پیر سے نافذ العمل ہوں گے۔

ضابطے کے مطابق چین جوابی اقدامات کے طریقہ کار کو بھی بہتر بنائے گا اور ریاستی کونسل کے مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرے گا۔

چین جوابی اقدامات کے نفاذ کو بھی مزید بہتر بنائے گا۔ ضابطے میں کہا گیا ہے کہ اگر جوابی اقدامات قانون کے مطابق نافذ نہیں کئے جاتے تو متعلقہ محکموں کو اصلاحات کا حکم دینے کا اختیار حاصل ہوگا اور وہ شامل فریقین کی بعض سرگرمیوں پر پابندی عائد کرسکتے ہیں یا محدود کرسکتے ہیں۔

ضابطے کے مطابق جوابی اقدامات کی تابع تنظیمیں اور افراد اپنے اقدامات کی اصلاح اور نتائج کو کم کرنے کی صورت میں نافذ کئے گئے اقدامات کی معطلی، ترمیم یا منسوخی کی درخواست کر سکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!