اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی کسٹمز کی فینٹانائل سے متعلق مادوں کی سمگلنگ کے خلاف سخت...

چینی کسٹمز کی فینٹانائل سے متعلق مادوں کی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری

چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر شنگ تائی میں فینٹانائل کی سمگلنگ کے ملزمان کو عدالت میں پیش کئے جانے  کی فائل فوٹو-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی) نے کہا ہے کہ چین نے فینٹانائل سے متعلق مادوں کی سمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کے لئے سخت ضابطوں کو برقرار رکھتے ہوئے جامع اقدامات کئے ہیں۔

جی اے سی کے ایک عہدیدار نے میڈیا کے استفسار پر بتایا کہ ان اقدامات میں فینٹانائل سے متعلق مادوں کی سمگلنگ کے خطرات کے تجزیے اور جائزے کو مضبوط بنانا جبکہ معائنے اور اس پرقابو پانے کی کوششوں میں اضافہ کرنا شامل ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ کسٹم حکام نے سی ٹی اور ایکسرے معائنے کے آلات کے استعمال میں اضافہ کیا ہے۔ خفیہ معلومات کا زیادہ درست طور پر پتہ لگانے کے لئے ذہین تصویری تجزیاتی الگورتھم کو جدید بنایا ہے اور صف اول کے اہلکاروں کی تربیت کو مضبوط بنایا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ چین کے ڈرگ ایڈمنسٹریشن قانون کے مطابق ملک کی طرف سے متعین کردہ دائرہ کار کے اندر نشہ آور ادویات اور نفسیاتی علاج کی ادویات کی درآمد اور برآمد کے لئے نیشنل میڈیکل پراڈکٹ ریگولیٹری اتھارٹیز کی طرف سے جاری کردہ لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔

متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق طبی علاج کے لئے سرحد پار نشہ آور ادویات یا نفسیاتی علاج کی ادویات لے جانے والے افراد کو صحت کی دیکھ بھال کے ادارے کی طرف سے جاری کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ ذاتی شناخت بھی پیش کرنا ضروری ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!