اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں کھپت متحرک کرنے کی سکیم سے غیرملکی برانڈز کا استفادہ

چین میں کھپت متحرک کرنے کی سکیم سے غیرملکی برانڈز کا استفادہ

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں صارفین کی اشیاء کے تبادلے کے پروگرام کے دوران صارفین متعلقہ پالیسیوں کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)جیسا کہ لاکھوں چینی صارفین الیکٹرک گاڑیوں سے لے کر گھریلو آلات تک جدید ترین ماڈلز کے لئے اپنے آلات کا تبادلہ کرتے ہیں، ایسے میں صارفین کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے چینی اور غیر ملکی برانڈز دونوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔

چین نے مارچ 2024 میں سازوسامان کی اپ گریڈیشن اور اشیائے صرف کے تبادلے کے بڑے پیمانے کے پروگراموں کا آغاز کیا تھا اور مقامی طلب کو بڑھانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کے سلسلے میں رواں سال کے اوائل میں ان پروگراموں کو بہتر بنایا تھا۔

معروف غیر ملکی برانڈ ٹیسلا نے اپنے نظرثانی شدہ ماڈل وائی کی فروخت میں ایسے پروگراموں سے فائدہ اٹھایا ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں نظرثانی شدہ ماڈل وائی کی فراہمی کے پہلے روز 500 سے زائد نئی گاڑیاں خریداروں کے حوالے کی گئیں جن میں سے کئی نے چین کے تبادلہ پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت کی حوصلہ افزائی پالیسی کے علاوہ ٹیسلا نے اپنے صارفین کے اخراجات مزید کم کرنے کے لئے سود سے پاک قرضے اور انشورنس سبسڈی پروگراموں سمیت مختلف کاروں کی خریداری کی ترغیبات  کے لئے بھی اقدامات کئے ہیں۔

گھریلو آلات کے شعبے میں بھی غیر ملکی فرموں نے حکومتی پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے۔ چینی حکومت کی کھپت کی پالیسیوں  بشمول تبادلہ پروگرام نے صارفین کے اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔ پیناسونک اپلائنسز (چائنہ) کمپنی لمیٹڈ کے چائنہ اینڈ نارتھ ایسٹ ایشیا کمپنی کے منیجنگ آفیسر لِن یی بِن نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس کے نتیجے میں پیناسونک کے ہوم اپلائنسز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال جنوری کے اوائل میں چین نے  صارفین کی اشیاء کے تبادلے کے پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ توسیع شدہ پروگرام کے تحت سرکاری سبسڈی کے اہل گھریلو آلات کی درجہ بندی کو 2024 میں 8 سے بڑھا کر 2025 میں 12 کردیا گیا ہے۔

ان سبسڈیز نے چینی گھروں میں کافی کی مزید مشینیں لانے میں مدد کی ہے۔ شنگھائی، شین زین اور ہوبے صوبے جیسی جگہوں پر کافی مشینوں کو سبسڈی کی اہل اشیاء کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ کافی مشین فراہم کرنے والی اطالوی کمپنی دی لونگہی نے اس اقدام سے فائدہ اٹھایا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!