ہالینڈ ، ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت(آئی سی سی )میں اسکرین پر فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کو سابق فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے یا ان کے خاندان کی طرف سے کبھی بھی پناہ کی کوئی درخواست نہیں ملی۔
ترجمان گو جیاکن نے یہ بات پیر کے روز ان میڈیا رپورٹس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ "باخبر ذرائع”کے مطابق ڈیوٹرٹے نے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری سے قبل چین سے پناہ کی درخواست کی تھی۔
گو نے یومیہ نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ڈیوٹرٹے نے ہانگ کانگ میں نجی چھٹیاں گزاری تھیں ۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کےایس اے آر) میں وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے سرکاری ردعمل دیا ہے اور متعلقہ فلپائنی حکام نے بھی اس پر تبصرہ کیا تھا۔
گو نے اس بات پر زور دیا کہ نام نہاد "باخبر ذرائع” سے منسوب دعوے یا تو من گھڑت ہیں یا ذاتی مفاد کے تحت کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ سمجھداری کا مظاہرہ کریں اور بغیر تصدیق کے ایسے دعوؤں کی توثیق سے گریز کریں۔
