پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینبو آؤ فورم کی میزبانی کرنے والا جزیرہ کم کاربن کی ترقی...

بو آؤ فورم کی میزبانی کرنے والا جزیرہ کم کاربن کی ترقی کا بانی ہے

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر چھیونگ ہائی میں بو آؤ فورم فار ایشیا انٹرنیشنل کانفرنس سنٹر کا فضائی منظر۔(شِنہوا)

بو آؤ، ہائی نان(شِنہوا)بو آؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس کے مستقل مقام کے اوپر جب سمندری ہوا چلتی ہے تو فوٹووولٹک پینلز کے اوپر چمک پیدا ہوتی ہے اور ہواسے چلنے والے پھول کی شکل کے ٹربائن چل پڑتے ہیں۔ اس سے قریب کی عمارتوں کے لئے ماحول دوست بجلی پیدا ہوتی ہے۔

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں ڈونگ یو جزیرے پر کاربن کے تقریباً صفر اخراج کا آزمائشی زون جدید ٹیکنالوجی کو پائیدار ترقی کے ساتھ منسلک کر کے جدید طرز زندگی کو نئی شکل دیتے ہوئے انسانیت اور قدرت کے درمیان ہم آہنگی کو دوبارہ متعین کر رہا ہے۔

ایک سادہ کیو آر کوڈ صفر کاربن کی کافی کا تجربہ پیش کرتا ہے جہاں ایک روبوٹک بازو صاف توانائی سے کافی بناتا ہے۔ ایک جدید ری سائیکلنگ مربع مواد کو الگ کرتا ہے اور انہیں "کاربن کریڈٹس” میں تبدیل کرتا ہے، جنہیں ماحول دوست نتائج کے لئے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

190 ہیکٹر پر محیط زون میں 3 کلیدی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس میں ماحول دوست عمارتوں کی تزئین و آرائش، قابل تجدید توانائی کا استعمال اور ماحول دوست نقل و حمل شامل ہیں۔

2022 میں آزمائشی زون میں بنیادی شہری سہولیات کی تزئین کے بعد سے اس مقام نے ثابت کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کی اختراعات اور شہری تجدید کس طرح کم کاربن والے مستقبل کی تشکیل کرسکتی ہیں جس سے بالخصوص دنیا بھر کے گرم علاقوں میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

ڈونگ یو آزمائشی زون چین کے کاربن کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے عزم کا ثبوت ہے۔ مستقبل میں یہ ماحول دوست ماڈل عالمی سطح پر شہری تبدیلی کے منصوبوں کو متاثر کرسکتا ہے اور عالمی ماحولیاتی چیلنجز کے لئے چین کا حل فراہم کرسکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!