چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ چائنہ ترقیاتی فورم 2025 میں لوگ شریک ہیں ۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خزانہ لان فوآن نے جاری چائنہ ترقیاتی فورم 2025 میں کہا ہے کہ چین رواں سال زیادہ فعال مالیاتی پالیسی نافذ کرے گا اور اس کی مستقل قوت اور اثرات کو یقینی بنائے گا۔
لان نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ معاشی مشکلات اور مسائل سے نمٹنے کے لئے چین کی اقتصادی اور مالی قوت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ملک نے میکرو اقتصادی انتظام اور مالیاتی نظم ونسق میں بہتر تجربہ حاصل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی پر بھروسہ اس کے ٹھوس بنیادی اصولوں، متعدد فوائد، مضبوط لچک اور وسیع امکانات کی بدولت پیدا ہوا ہے جو اس کی طویل مدتی ترقی کو تقویت دیتے ہیں۔
لان نے مزید کہا کہ یہ بھروسہ ممکنہ خطرات کی سنجیدہ تفہیم اور اس کے مطابق تیاری کرنے کی دور اندیشی سے بھی آتا ہے جس سے ممکنہ جھٹکوں اور مسائل کا جواب دینے کے لئے کافی مالی گنجائش باقی رہتی ہے۔
لان کے مطابق رواں سال کی مالیاتی پالیسی کا بنیادی کام کھپت کو نمایاں طور پر بڑھانا اور مقامی طلب میں اضافے کی کوشش میں سرمایہ کاری کی کارکردگی بڑھانا ہے۔
لان نے کہا کہ چین کے پاس دنیا کی سب سے زیادہ امید افزا انتہائی بڑے حجم کی مارکیٹ ہے جس میں کھپت بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ مرکزی حکومت کھپت کے فروغ میں رسد و طلب دونوں اطراف سے اقدامات متعارف کرارہی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link