اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیراعظم کا بڑھتی ہوئی عالمی غیر یقینی کے باوجود مزید کھلے...

چینی وزیراعظم کا بڑھتی ہوئی عالمی غیر یقینی کے باوجود مزید کھلے پن کا وعدہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ چائنہ ترقیاتی فورم 2025 کی افتتاحی تقریب سے اہم خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے بڑھتے ہوئے عالمی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود کھلے پن اور تعاون کو غیرمتزلزل انداز سے آگے بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔

لی نے چائنہ ترقیاتی فورم 2025 کی افتتاحی تقریب سے اہم خطاب میں کہا کہ چین دنیا بھر کے کاروباری اداروں کا کھلے دل سے خیرمقدم کرنا جاری رکھےگا، مارکیٹ تک رسائی کو مزید وسیع کرے گا، کاروباری اداروں کے خدشات کو فعال انداز سے دور کرے گا، چینی مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم کاروباری اداروں کے گہرے انضمام میں سہولت فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عالمی اقتصادی تقسیم اور آج کی دنیا میں بڑھتا ہوا عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ ممالک کو مسائل سے نمٹنے اور مشترکہ خوشحالی حاصل کرنے کے لئے اپنی منڈیوں کو کھولنے اور کاروباری اداروں کے لئے وسائل کا اشتراک کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین آزاد تجارت کا تحفظ کرتے ہوئے عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے ہموار اور مستحکم آپریشن میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

چین نے 2025 کے لئے اپنی شرح نمو کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقررکیا ہے۔

لی نے کہا کہ یہ فیصلہ چین کے بنیادی معاشی حالات سے متعلق گہری تفہیم اور اس کے نظم ونسق اور مستقبل کی ترقی سے متعلق صلاحیت پر مضبوط اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے ہدف کے حصول کے لئے مارکیٹ کی قوتوں کو متحرک کرتے ہوئے پالیسی تعاون مضبوط بنانے کی کوششوں کا وعدہ کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!