اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس۔ یوکرین جنگ بندی بات چیت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، کریملن

روس۔ یوکرین جنگ بندی بات چیت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، کریملن

روس کے  ماسکو میں کریملن کا بیرونی منظر۔ (شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس۔ یوکرین تنازع میں جنگ بندی ایک پیچیدہ معاملہ ہے جس کے لئے خاطر خواہ کوششیں درکار ہیں جبکہ یہ بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

پیسکوف نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ صدر (ولادیمیر) پوتن یقینی طور پر جنگ بندی کی تجویز کی تائید کرتے ہیں تاہم یہ ایک بہت ہی پیچیدہ معاملہ ہے اور ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔ ہم صرف اس راستے کے آغاز پر ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی ممالک روس کے خلاف پابندیاں فوری طور پر ختم کرنا نہیں چاہتے، انہوں نے ملک پر زور دیا کہ وہ موجودہ رکاوٹوں کے تحت اس پیشرفت کو آگے بڑھایا جائے۔

پیسکوف نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود ماسکو اور واشنگٹن کو اختلافات کی وجہ سے باہمی مفید تعاون کو پٹڑی سے اترنے نہیں دینا چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بات پر اختلاف کرسکتے ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اسے عملی تعاون میں رکاوٹ بننے دیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں بالترتیب اپنے روسی اور یوکرینی ہم منصبوں کے ساتھ جنگ بندی پر بات چیت کی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!