غزہ کی شمالی پٹی کے علاقے بیت لاہیہ کے علاقے الشیما سے نقل مکانی پر مجبور فلسطینیی شہری غزہ شہر کی ایک سڑک سے گزررہے ہیں۔(شِنہوا)
غزہ(شِنہوا)غزہ میں صحت کے حکام نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 لاشوں اور 61 زخمیوں کو غزہ کے ہسپتالوں میں لایا گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50ہزار 21 ہوگئی ہے جبکہ اکتوبر 2023 کے اوائل میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے ایک لاکھ 13ہزار 274 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو اسرائیلی فضائی حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم 673 افراد ہلاک اور 1ہزار 233 زخمی ہو چکے ہیں۔
