اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے پاس معیشت میں اتار چڑھاؤ متوازن کرنے کی وسیع گنجائش...

چین کے پاس معیشت میں اتار چڑھاؤ متوازن کرنے کی وسیع گنجائش موجود ہے، چینی عہدیدار

چین کی مالیاتی اور اقتصادی امور کی مرکزی کمیٹی کے عہدیدار ہان وین شیو بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے پاس اب بھی میکرو پالیسیوں میں اتار چڑھاؤ کو متوازن کرنے کے لئے کافی گنجائش ہے اور وہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے پراعتماد ہے جو عالمی خوشحالی میں استحکام اور اعتماد پیدا کرے گی۔

چین کی مالیاتی اور اقتصادی امور کی مرکزی کمیٹی کے دفتر کے ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر ہان وین شیو نے چائنہ ڈویلپمنٹ فورم 2025 میں کہا کہ اس سال کے آغاز سے چین کی معیشت نے مستحکم بحالی اور ترقی کی رفتار جاری رکھتے ہوئے اچھے آغاز کی مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔

ہان نے کہا کہ بیرونی عدم استحکام اور غیر یقینی میں چین اپنی ترقی پر بھرپور توجہ مرکوز رکھے گا۔ اس مقصد کے لئے بیرونی غیریقینی کو دور کرنے کے لئے اعلیٰ معیار کی ترقی کے اعتماد کا فائدہ اٹھایا جائے گا اور عالمی معیشت کے لئے استحکام کا مرکز بننے کی کوشش کی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!