اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور سربیا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر متفق

چین اور سربیا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر متفق

سربیا، بلغراد میں چائنہ کونسل برائے بین الاقوامی تجارتی تشہیر کے صدر رین ہونگ بن کی قیادت میں ایک چینی کاروباری وفد سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک سے ملاقات کررہا ہے۔(شِنہوا)

بلغراد (شِنہوا) چین کے ایک تجارتی وفد نے حال ہی میں سربیا کا دورہ مکمل کیا ہے جس میں چین اور سربیا کے کاروباری اداروں نے سرحد پار ای کامرس، زرعی تجارت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کے کئی امور پر اتفاق رائے کیا ہے۔

19 سے 21 مارچ تک جاری رہنے والے دورے میں وفد نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک سے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت چائنہ کونسل برائے بین الاقوامی تجارتی تشہیر کے صدر رین ہونگ بن کررہے تھے۔

اس کے علاوہ  رین نے چین۔سربیا اقتصادی و تجارتی تعاون فورم میں شرکت کرتے ہوئے سربیا کے سرکاری عہدیداروں ، کاروباری ایسو سی ایشنز اور نمائشی اداروں کے ساتھ بات چیت کی۔

فورم سے خطاب میں رین نے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون وسیع کرنے، تعاون کے موجودہ شعبوں کو مستحکم کرنے اور متعدد شعبوں میں اختراعی تعاون کی تلاش کے لئے چین کا عزم دہرایا۔

انہوں نے سربیا کی  بلغراد خصوصی نمائش 2027 کی میزبانی کے لئے چین کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور سربیا کے کاروباری اداروں کو تیسری چائنہ عالمی سپلائی چین نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔

سربیا کے فریق کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باوجود چین سربیا کی ترقی میں استحکام لاسکتا ہے ۔ سربیا باہمی مفید ترقی حاصل کرنے کے لئے  چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون مضبوط کرنے کا خواہشمند بھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!