اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے مزید پمپڈ...

چین میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے مزید پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشنز کی تعمیر جاری

چین کے شمالی صوبے ہیبے میں  فنگ ننگ پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن کی ایک ذخیرہ گاہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی کی کاؤنٹی دائی شیان کے پہاڑی خطے میں 14 لاکھ کلو واٹ کی مجموعی نصب شدہ گنجائش کے ساتھ پمپڈ اسٹوریج پاوراسٹیشن کی تعمیر جون میں شروع ہوگی۔

شنشی دائی شیان ژینگ ہوا نینگ انرجی ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی جنرل منیجر لی زی تاؤ اپنے ساتھیوں کے ساتھ منصوبے کے آغاز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں ۔ اس منصوبے پر 10.99 ارب یوآن (تقریباً 1.53 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

لی نے کہا کہ یہ منصوبہ بنیادی طور پر شمالی شنشی میں نئی توانائی کی پیداوار میں استعمال ہوگا، اس کی تعمیر میں 72 ماہ لگیں گے۔ تکمیل کے بعد یہاں سالانہ 2.98 ارب کلوواٹ آور بجلی پیدا ہوگی۔

گزشتہ برس کے اختتام تک  شمالی شنشی کے 3 شہروں میں نئی اور صاف توانائی کی مجموعی نصب شدہ گنجائش تقریباً 3 کروڑ 10 لاکھ کلو واٹ تک پہنچ چکی تھی۔

ہوا اور شمسی توانائی کی پیداوار میں عدم استحکام سے نمٹنے ، پاور گرڈ کا محفوظ آپریشن منظم کرنے اور اسے یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ غیر استعمال شدہ قابل تجدید توانائی کے نقصان میں کمی کے لئے پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن درکار ہوتے ہیں۔

پن بجلی صنعت کے معروف چینی ماہر کائی پن کا کہنا ہے کہ پمپڈ اسٹوریج منصوبوں کے کئی فوائد ہیں جن میں طویل مدتی خدمات ، پائیدار ٹیکنالوجی ، بڑے پیمانے پر گنجائش  اور کم لاگت شامل ہیں،اس سے یہ توانائی ذخیرہ کرنے کا سستا ترین ذریعہ بن جاتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!