اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے بغیر پائلٹ پہلے ہیلی کاپٹر کو باقاعدہ اجازت دے دی

چین نے بغیر پائلٹ پہلے ہیلی کاپٹر کو باقاعدہ اجازت دے دی

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخودمختارعلاقے کے حہ تھیان میں سطح مرتفع پر ایک ٹی ڈی 550 کو اکسئیل بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر آزمائشی پرواز کررہا ہے۔(شِنہوا)

شین زین (شِنہوا) چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ (سی اے اے سی) نے ٹی ڈی 550 ڈی کو اکسئیل بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹرنظام کو ٹائپ سند جاری کردی ہے جو چین میں اس نوعیت کی پہلی سند ہے۔

ہیلی کاپٹر تیار کرنے والے ادارے یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کے سی ای او تھیان گانگ ین کا کہنا ہے کہ یہ سند بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر نظام میں چین کی فضائی قابلیت میں خلا کو پورا کرتی ہے جس سے مستقبل میں بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر سند سے متعلق حوالے کا معیار قائم ہوگا۔

نظام کی فضائی قابلیت کا تصدیقی عمل 2023 کے اختتام سے شروع ہوا تھا ۔ طیارے کی حفاظت اور بھروسہ یقینی بنانے کے لئے کمپنی نے روٹر سسٹم، پاور سسٹم، ایویونکس اور فلائٹ کنٹرول سمیت متعدد شعبوں میں آزمائش اور تصدیق کی ۔ اس عمل کے دوران 29 تعمیل کی تصدیقی جانچ اور 2 ہزار 600 سے زائد آزمائشی پروازیں شامل تھیں۔

کمپنی کے مطابق  ٹی ڈی 550 ڈی اعلیٰ پے لوڈ کی گنجائش، طویل برداشت  اور انتہائی اعلیٰ بلندی پر کارکردگی کی صلاحیت رکھتا ہے جو اسے سطح مرتفع اور جزائر جیسے پیچیدہ خطوں کے لئے موزوں بناتا ہے۔

اس ہیلی کاپٹر کا سطح سمندر پر زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 640 کلوگرام اور 5 ہزار میٹر کی بلندی پر 550 کلوگرام ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ پے لوڈ گنجائش سطح سمندر پر 200 کلوگرام اور 5 ہزار میٹر پر 120 کلوگرام تک ہے جو بلندی پر کارروائیوں میں اس کی ہمہ جہت صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔

یہ طیارہ ہنگامی امدادی کاموں ، آگ بجھانے اور اسمارٹ ترسیل کے اطلاق کے لئے تیار کیا گیا ہے جس میں ہنگامی واپسی، خودکار لینڈنگ اور نازک صورتحال میں جبری لینڈنگ کی صلاحیتیں موجود ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!