اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی ٹیم نے دنیا کی سب سے گہری سمندری کھائی کے لیے...

چینی ٹیم نے دنیا کی سب سے گہری سمندری کھائی کے لیے روبوٹ تیارکر لیا

انسان بردار  سبمرسیبل شین ہائی یانگ شی (ڈیپ سی وار ئیر) کو گہری سمندری آثار قدیمہ کی تحقیق کے لیے غوطہ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) ایک چینی ٹیم نے ایک چھوٹا روبوٹ تیار کیا ہے جو دنیا کی سب سے گہری سمندری کھائی میں انتہائی زیادہ دباؤ کے تحت کام کر سکتا ہے۔

اس روبوٹ کی عملی صلاحیت انجینئرنگ کا ایک شاہکارہے جو پہلے صرف کئی ٹن وزنی بڑے، سخت سبمرسیبل کے ذریعے ممکن تھی۔

بے ہانگ یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین کی قیادت میں محققین نے بیٹ فش کی حرکت کے نمونوں سے متاثر ہو کر 50 سینٹی میٹر لمبے روبوٹ کا ڈیزائن تیار کیا ہے جو تیرنے، سرکنے اور رینگنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رواں ہفتے سائنس روبوٹکس جریدے میں شائع ہونےوالی تحقیق کے مطابق جب یہ روبوٹ تیرتا ہے تو یہ اپنی دم کے پنکھ کے ذریعے دھکا پیدا کرتا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 5.5 سینٹی میٹر فی سیکنڈ تک پہنچتی ہے، جب یہ رینگتا ہے تو یہ اپنے اعضاء کا استعمال کرتے ہوئے ریت کی سطح پر 3 سینٹی میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کر سکتا ہے۔

10ہزار600 میٹر گہری ماریانہ خندق میں دباؤ 11 کروڑ پاسکل تک پہنچ سکتا ہے  جو ایک ٹن وزنی چیز کے ایک ناخن پر رکھنے کے برابر ہے۔

ٹیم نے ایک لچکدار ایکچوایشن ڈیوائس تیار کی ہے جو زیادہ دباؤ کے تحت نرم سلیکون مواد کے سخت ہونے کی خصوصیات کا فائدہ اٹھاتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!