چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہرین نے کہا ہےکہ چین کے تھیان گونگ خلائی اسٹیشن پر رکھے گئے زمین سے تقریباً 400 کلومیٹر کی بلندی پر مدارمیں موجود 4 زیبرا فش اس وقت بہترین حالت میں ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کا خلا ئی اسٹیشن اپنے خلائی سائنسی تجربات میں ایک نئے شریک پلاناری کو متعارف کرائےگاجو اپنی غیر معمولی تجدیدی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہے۔
چائنہ میڈیا گروپ نے بتایا کہ پلاناری ایک قسم کے فلیٹ ورمز ہیں جن کی ارتقائی تاریخ 52کروڑ سال سے زیادہ پر محیط ہے، یہ حیاتیاتی تحقیق میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے تجرباتی جانوروں کے ماڈلز میں سے ایک ہیں جو کہ جاندار ٹشو کی مرمت کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں، جب انہیں دو حصوں میں کاٹا جاتا ہے تو پلاناری کھوئے ہوئے پٹھوں، جلد، آنتوں اور حتیٰ کہ پورے دماغ کو ہر حصے سے دوبارہ پیدا کر سکتےہیں، یہ ایک ایسا عمل ہے جو لامتناہی طور پر دہرایا جا سکتا ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز کے تحت خلائی استعمال کے لئے ٹیکنالوجی و انجینئرنگ سینٹر کے مطابق پلاناریوں کا مطالعہ انسانی خلیاتی میکانزم کو سمجھنے کے لیے گہرے اثرات کا حامل ہے جو عمر بڑھنے کے خلاف لڑنے اور طویل عمر کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
محققین یہ جانچنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ خلا کا ماحول پلاناریوں کے تجدیدی عمل اور جسمانی رویے پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے، وہ خلا سے متاثرہ پلاناری کی تجدید پر اثر انداز ہونے والے مالیکیولر میکانزم کی بھی تحقیق کریں گے جس سے تجدیدی حیاتیات کے حوالے سے ہماری سمجھ بوجھ میں اضافہ ہوگا۔
یہ اقدام چینی خلا ئی اسٹیشن پر زیبرافش اور پھل مکھیوں کے سائنسی تجربات کی کامیاب شمولیت کے بعد کیا جا رہا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link