اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشین ژو-19 کے خلانوردوں کی بغیر گاڑی کی تیسری سرگرمیاں مکمل

شین ژو-19 کے خلانوردوں کی بغیر گاڑی کی تیسری سرگرمیاں مکمل

شین ژو-19 کے عملے کے رکن کائی شوژے چین کے مدار میں موجود خلائی مرکز سے باہر بغیر گاڑی کی سرگرمیاں(ای وی ایز) انجام دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مدار میں موجود خلائی مرکز میں شین ژو-19 کے عملے کے ارکان نے اپنے مشن کے تیسرے سلسلے کی بغیر گاڑی کی سرگرمیاں (ای وی ایز) جمعہ کی رات 8 بج کر 50 منٹ(بیجنگ وقت) پر مکمل کرلیں۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے(سی ایم ایس اے) نے بتایا کہ خلانوردوں کائی شو ژے، سونگ لنگ ڈونگ اور وانگ ہاؤزے نے خلائی ملبے کی حفاظت کے آلات کی تنصیب اور بغیر گاڑی کی معاون سہولتوں کے ساتھ ساتھ بغیر گاڑی کے خلائی آلات کے معائنے سمیت کئی افعال مکمل کرنے کے لئے 7 گھنٹے کام کیا۔

عملے کے 2 ارکان کائی اور سونگ بحفاظت وین تیان لیب پہنچ گئے ہیں جنہیں فضائی چہل قدمی کے فرائض سونپے گئے تھے۔ سی ایم ایس اے کے مطابق کائی نے اب تک بغیر گاڑی کے 5 مشن مکمل کئے ہیں جو اب تک کسی بھی چینی خلانورد کے انجام دئیے گئے مشنز سے زیادہ ہیں۔

شین ژو-19 کا عملہ تقریباً 5 ماہ سے خلا میں ہے اور مختلف سائنسی تجربات اور ٹیسٹ بخوبی جاری ہیں۔ عملے نے ایک ماہ سے زائد عرصے بعد زمین پر واپس آنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!