نمیبیا کی صدر نیتمبو نندی۔ ندیتوا اپنی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کررہی ہیں۔(شِنہوا)
ونڈھوک(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی پھینگ چھنگ ہوا نے نمیبیا کے دارالحکومت ونڈھوک میں نمیبیا کی صدر نیتمبو نندی۔ ندیتوا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین پھینگ چھنگ ہوا نے صدر نیتمبو نندی۔ ندیتوا سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران پھینگ نے نندی۔ ندیتوا کی حلف برداری اور نمیبیا کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی جن پھنگ کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چین اور نمیبیا کے درمیان گہری روایتی دوستی پر روشنی ڈالتے ہوئے پھینگ نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نمیبیا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے قریبی تبادلوں کو جاری رکھنے، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔
نمیبیا کی صدر نیتمبو نندی۔ ندیتوا نے اپنی حلف برداری میں شرکت کے لئے خصوصی ایلچی بھیجنے پر صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا اور پھینگ سے کہا کہ وہ چینی صدر کو دلی مبارکباد پیش کریں۔ انہوں نے نمیبیا۔ چین تعلقات کی تعریف کی اور نمیبیا کی دیرینہ حمایت اور مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کو مضبوط بنانے کی امید کا اظہار کیا۔
