منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینبرطانوی دوا ساز کمپنی کا بیجنگ میں 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ...

برطانوی دوا ساز کمپنی کا بیجنگ میں 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ

چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کے چھونگ چھنگ بین الاقوامی نمائشی مرکز میں منعقدہ چینی طبی سازوسامان کانفرنس اور نمائش 2025 کے دوران سرجیکل روبوٹ کا مظاہرہ کیاجارہاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)برطانوی دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا نے بیجنگ میں آئندہ 5 سال کے دوران 2.5 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت پر ملٹی نیشنل کمپنی کے اعتماد کی نشاندہی ہے۔

آسٹرا زینیکا کے سی ای او پاسکل سوریوٹ نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ سرمایہ کاری بیجنگ کے عالمی معیار کے لائف سائنسز میں اختراعی نظام، وسیع تعاون کے مواقع اور غیر معمولی ٹیلنٹ پول پر ہمارے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ معاہدہ بیجنگ اقتصادی تکنیکی ترقیاتی علاقے کے ساتھ کیا گیا، جسے عام طور پر ای ٹاؤن کے نام سے جانا جاتا ہے، جہاں کمپنی کا چین کے شمالی علاقے کا صدر دفتر واقع ہے۔

یہ حالیہ برسوں میں بیجنگ کے ادویہ سازی کے شعبے میں سب سے بڑی واحد سرمایہ کاری ہے ، جو تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی) سے لے کر پیداوار اور کمرشلائزیشن تک متعدد مراحل پر محیط ہے۔

معاہدے کے تحت آسٹرا زینیکا بیجنگ میں ایک عالمی تزویراتی آر اینڈ ڈی سنٹر قائم کرے گی، جو دنیا بھر میں چھٹا اور شنگھائی کے بعد چین میں دوسرا مرکز ہوگا۔ جدید مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس لیبارٹری سے لیس یہ نیا مرکز ابتدائی مرحلے کی ادویات کی تحقیق اور کلینیکل ترقی میں تیزی لائے گا۔

سوریوٹ نے کہا کہ چین بائیو فارماسیوٹیکل صنعت میں جدیدیت کا ایک عالمی رہنما ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چین میں کئی سالوں سے سائنس اور جدیدیت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور ہم مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سوریوٹ نے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

2024 میں کمپنی نے چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر ووشی میں ایک چھوٹی مالیکیول ڈرگ فیکٹری میں 47کروڑ 50لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا تھا۔ اس نے چھنگ ڈاؤ میں سانس لینے والی ایروسول فیکٹری میں 75کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!