چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے ڈزنی ریزارٹ میں سیاح سیلفیاں لے رہے ہیں۔(شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا)چین کے مشرقی شہر شنگھائی کو 2024 میں 576.1 ارب یوآن(تقریباً 80.3 ارب امریکی ڈالر) کی ریکارڈ توڑ سیاحتی آمدن حاصل ہوئی۔
میونسپل کلچر اینڈ ٹورازم بیورو کے مطابق مقامی سیاحت کی آمدن تقریباً 497.3 ارب یوآن رہی جبکہ بیرون ملک سے آنے والی سیاحت کی آمدنی تقریباً 11.1 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو دونوں ہی تاریخ کی بلند سطح پر ہیں۔
گزشتہ سال شنگھائی میں 39 کروڑ مقامی سیاحوں کی آمد ہوئی جبکہ بیرون ملک سے 67 لاکھ سیاح یہاں آئے۔
شہر نے حال ہی میں سیاحت کی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے 3 سالہ منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد دنیا کا معروف سیاحتی شہر بننا ہے۔
شنگھائی ڈزنی ریزارٹ کی کامیابی کے بعد لیگولینڈ شنگھائی ریزارٹ موسم گرما میں اپنے افتتاح کی تیاری کر رہا ہے جبکہ امریکی تفریحی کمپنی وارنر برادرز 2027 میں شنگھائی میں ہیری پوٹر کی تیاری کا سٹوڈیو ٹور شروع کرنے جا رہی ہے۔
شہر متنوع سیاحتی مصنوعات تیار کرنے کے ذریعے اپنی جہاز رانی کی سیاحت سے فائدہ اٹھا رہا ہے جس کا مقصد اس شہر کو چین میں بیرون ملک سے جہاز کے ذریعے آنے والے سیاحوں کے لئے بہترین منزل بنانا ہے۔
