اسرائیلی شہر تل ابیب میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے احتجاج کے دوران اسرائیلی شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کامنظر۔(شِنہوا)
پیرس(شِنہوا)فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر غزہ میں جنگ بندی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کا دوبارہ آغاز غزہ کے عوام، یرغمالیوں، ان کے اہل خانہ اور پورے خطے کے لئے ایک ڈرامائی پسپائی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی پر مکمل اور مستقل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے مذاکرات میں دوبارہ شامل ہوں۔
19 فروری سے نافذ ہونے والی اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اسرائیل کی جانب سے منگل کو غزہ پر اچانک فضائی حملے تک جاری رہی۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان مخاصمت سے متعلق بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ تنازع فوجی ذرائع سے حل نہیں کیا جا سکتا اور خبردار کیا کہ دوبارہ لڑائی کے نتیجے میں مزید فلسطینی شہری اور اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دیرپا جنگ بندی ہی پائیدار امن، دو ریاستی حل اور غزہ کی تعمیر نو کا واحد قابل اعتماد راستہ ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link