حکومت پنجاب نے عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری کردیں۔ ذرائع کے مطابق عید الفطر سے قبل اکائونٹنٹ جنرل پنجاب نے سٹیٹ بینک کے اشتراک سے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں۔یہ جدید ڈیجیٹل نظام تنخواہیں فوری بغیر کسی تاخیر کے ملازمین کے بینک اکانٹس میں منتقل کرتا ہے۔جاری بیان میں اکانٹنٹ جنرل پنجاب نے کہا ہے کہ نئے ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف سہولت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شفافیت و رفتار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
