اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشِنہوا نیوز | ٹرمپ اور زیلنسکی نے یوکرین میں ’’توانائی کےمراکز کے...

شِنہوا نیوز | ٹرمپ اور زیلنسکی نے یوکرین میں ’’توانائی کےمراکز کے خلاف جزوی جنگ بندی‘‘ پر اتفاق کر لیا

یہ شِنہوا نیوز ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی نے بدھ کے روز فون پر گفتگو میں روس اور یوکرین کے درمیان ’توانائی کے مراکز کے خلاف جزوی جنگ بندی‘ پر اتفاق کر لیا ہے۔

ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان فون پر یہ رابطہ منگل کے روز ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان فون پر ہونے والی بات چیت کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ امریکہ اور روس کے صدور نے فون پر رابطے میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ یوکرین میں امن ’’توانائی کے مراکز اور بنیادی شہری سہولیات پر حملوں کی بندش‘‘ سے ہی قائم ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!