اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے انسداد بدعنوانی سربراہ کا پارٹی کی خود حکمرانی کو فروغ...

چین کے انسداد بدعنوانی سربراہ کا پارٹی کی خود حکمرانی کو فروغ دینے پر زور

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ کے سیکرٹری لی شی چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے شہر شانگ راؤ کی کاؤنٹی وویوآن کے گاؤں وانگ کو کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

نان چھانگ (شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی کے سربراہ لی شی نے نظم و ضبط ، معائنہ اور نگراں اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ تعلیمی مہم میں پیشرفت کے لئے ٹھوس کوششیں کریں تاکہ کام کا طریقہ بہتر بنانے ، پارٹی کی مکمل اور سخت خود نظم و نسق کو فروغ دینے اور بدعنوانی کا مقابلہ کرنے سے متعلق مرکزی قیادت کے "8 نکاتی فیصلے” پر عملدرآمد کیا جا سکے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ کے سیکرٹری لی شی نے پیر سے جمعرات تک جاری رہنے والے چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے معائنہ دورے میں نظم و ضبط، معائنہ اور نگراں اداروں پر زور دیا کہ وہ عوام میں بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کرتے رہیں۔

انہوں نے مز ید کہا کہ ادارے اپنے نگراں فرائض بخوبی انجام دیں تاکہ طرزعمل کو بہتر بنانے، دیانت داری کے فروغ اور سرکاری اداروں میں بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کا کام تیز کیا جاسکے۔

لی نے دورے کے دوران منعقدہ ایک سمپوزیم میں تمام سطح کے نظم و ضبط، معائنہ اور نگراں اداروں پر زور دیا کہ وہ سیاسی نگراں کا عمل گہرا کریں اور پارٹی کی مکمل اور سخت خود نظم نسق میں نئے اور زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کریں۔

انہوں نے ان اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی سیاسی صلاحیتوں، پالیسیوں کی سمجھ بوجھ ،  نظم و ضبط اور قوانین سے متعلق اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!