بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے کہا ہے کہ کینیڈا کو قانون کی حکمرانی کی روح کا احترام کرنا چاہئے اور چین کی عدلیہ کی خودمختاری میں مداخلت بند کرنی چاہئے۔
ترجمان ماؤننگ نے یہ بات پریس بریفنگ کے دوران منشیات سے متعلق الزامات پر کینیڈین شہریوں کو پھانسی دینے پر چین کے خلاف کینیڈا کی مذمت کے بارے میں میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
ترجمان نے کہا کہ منشیات سے متعلق جرائم کا مقابلہ کرنا تمام ممالک کی ذمہ داری ہے اور چین ایک ایسا ملک ہے جو قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون قومیت سے قطع نظر سب کے ساتھ یکساں سلوک کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی عدالتی حکام ایسے مقدمات قانون کے مطابق منصفانہ طریقے سے نمٹاتے ہیں اور مدعا علیہان کے قانونی حقوق اور کینیڈا کی طرف سے قونصلر حقوق قانون کے مطابق مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
