اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینیورپی مرکزی بینک کے سربراہ کا امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان...

یورپی مرکزی بینک کے سربراہ کا امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی کشیدگی کے بیچ وسیع تر تجارتی انضمام پر زور

بیلجیئم کے شہر برسلزمیں یورپی کمیشن کی عمارت کابیرونی منظر۔(شِنہوا)

برسلز(شِنہوا)یورپی مرکزی بینک (ای سی بی) کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے امریکہ اور یورپی یونین (ای یو) کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی سے پیدا ہونے والے معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے باقی دنیا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تجارتی انضمام پر زور دیا ہے۔

برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی اقتصادی اور مالیاتی امور کی کمیٹی میں سماعت کے دوران لیگارڈ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی تجارتی کشمکش یورو زون کی ترقی کو نصف فیصد تک سست کرسکتی ہے اور افراط زر میں اضافہ کرسکتی ہے۔

ای سی بی کے تجزیے کے مطابق یورپ سے درآمدات پر 25 فیصد امریکی محصولات سے پہلے سال میں یورو زون کی شرح نمو میں تقریباً 0.3 فیصد پوائٹس کمی آئے گی اور اگر یورپ نے جوابی کارروائی کی تو یہ کمی نصف فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

اگرچہ سب سے اہم اثر محصولات کے نفاذ کے بعد پہلے سال میں محسوس کیا جائے گا ، لیگارڈ نے متنبہ کیا کہ معاشی پیداوار پر منفی اثرات برقرار رہ سکتے ہیں۔

لیگارڈ نے کہا کہ امریکی محصولاتی پالیسیوں سے سرمایہ کاری اور برآمدات میں بھی کمی کا امکان ہے، جس سے ممکنہ طور پر یورو زون کے اقتصادی نکتہ نظر پر اثر پڑے گا۔ ای سی بی کی مارچ کی پیش گوئی میں 2025 میں یورو زون کی اقتصادی ترقی 0.9 فیصد، 2026 میں 1.2 فیصد اور 2027 میں 1.3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ اہم بات یہ ہے کہ امریکی تجارتی پالیسیوں میں حالیہ تبدیلی کا جواب زیادہ نہ کم صرف تجارتی انضمام ہوناچاہئے، چاہے وہ دنیا بھر کے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ ہو یا یورپی یونین  کے اندر ہو۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!