چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں بین الاقوامی تنظیم برائے تحفظ تخلیقی املاک (اے آئی پی پی آئی) عالمی کانگریس 2024 کے مقام پر شرکاء بات چیت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک فرمان پر دستخط کئےہیں جس میں غیر ملکی متعلقہ تخلیقی املاک (آئی پی) کے تنازعات کے حل کے لئے ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے۔
ضوابط میں واضح کیا گیا ہے کہ متعلقہ حکومتی اداروں کو غیر ملکی آئی پی معلومات کی تحقیقات اور انتباہی خدمات کو مضبوط بنانا چاہیےاور افراد اور تنظیموں کو رہنمائی اور آئی پی حقوق کے تحفظ میں مدد فراہم کرنی چاہئے۔
18 آرٹیکلز پر مشتمل ضوابط میں کاروباری اداروں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کاروباری اداروں کو قانون کی حکمرانی کے بارے میں اپنی آگاہی بڑھانی چاہیے اور آئی پی کی مہارت کے حصول کے لئے کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ حکومتی اداروں کو غیر ملکی متعلقہ آئی پی تنازعات کے اہم شعبوں میں کاروباری اداروں کے لئے تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور تجربات اور طریقوں کو عام کیس سٹڈیز کے ذریعے شیئر کرنا چاہیے۔
ضوابط یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ چین میں دستاویزی خدمات کے ساتھ ساتھ تحقیق اور ثبوت جمع کرنے کا عمل ان بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق ہونا چاہیے جن کا چین رکن ہے یا جن میں شامل ہوا ہے۔
ضوابط میں کہا گیا گیا ہے کہ جب بیرونی ممالک آئی پی تنازعات کو چین کو محدود کرنے یا دبانے کے بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہیں یا چینی شہریوں اور تنظیموں پر امتیازی اور پابندیوں والے اقدامات عائد کرتے ہیں تو ریاستی کونسل کے متعلقہ ادارے مناسب جوابی اقدامات اور پابندیاں عائد کرسکتے ہیں۔
یہ انتظامی ضوابط یکم مئی 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link