چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ڈیلٹاہیلتھ اسپتال شنگھائی کا اندرونی منظر ۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین 2025 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید مستحکم کرے گا اور مزید شعبوں میں کھلے پن کے لئے اقدامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کاروباری ماحول کو بہتر بنائےگا۔
وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چھیان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چین نے اب تک 13 غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کو ویلیو ایڈڈ ٹیلی مواصلات خدمات تک رسائی مہیا کی ہے ۔ 40 سے زائد غیر ملکی سرمایہ سے قائم بائیوٹیکنالوجی منصوبے شروع کئے جاچکے ہیں اور 3 نئے مکمل طور پر غیر ملکی ملکیتی اسپتالوں کو کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
حہ نے کہا کہ چین رواں سال اپنے کھلے پن کے آزمائشی پروگرام کا دائرہ کار بڑھائے گا جس کا ہدف تعلیم اور ثقافت جیسے شعبے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزارت غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے چین کو پسندیدہ منزل بنانے سے متعلق کوششیں تیز کرے گی، ملک غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے بیرون ملک تشہیری سرگرمیوں کی تیاری بھی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت نے گول میز اجلاس کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم اداروں کے 500 سے زائد مسائل حل کرنے میں مدد کی ہے ۔ اس نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے خدمات اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کا عزم کر رکھا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link