چینی صدر شی جن پھنگ چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر لی جیانگ کے قدیم قصبے لی جیانگ کے دورے میں مقامی رہائشیوں اور سیاحوں سے گفتگو کررہے ہیں۔(شِنہوا)
کونمنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان پر زور دیا ہے کہ وہ چینی جدیدیت کے حصول کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھولیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی (سی پی سی) کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات صوبے کے دورے کے موقع پر کہی۔
شی جن پھنگ نے لی جیانگ شہر میں پھولوں کے ایک جدید صنعتی پارک کا دورہ کیا۔
ایک نمائشی مرکز میں چینی صدر نے تازہ کٹے ہوئے پھولوں کی اقسام کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے پارک میں گلاب کی کاشت کے علاقے اور گلاب کی چھانٹی اور پیک کرنے کے طریقہ کار کا بھی معائنہ کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ یون نان کی پھولوں کی صنعت کے وسیع امکانات ہیں۔ انہوں اس بات پر زور دیا کہ پوری صنعتی چین کو ترقی دینا ضروری ہے تاکہ "خوبصورت صنعت” لوگوں کو زیادہ فوائد فراہم کرسکے۔
یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل لی جیانگ کا قدیم قصبہ 800 سال سے زیادہ کی تاریخ کا حامل ہے۔ شہر کا دورہ کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے اس کی تاریخ اور ناشی برادری کی مخصوص رہائش گاہوں کے بارے میں معلومات لیں۔ انہوں نے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور استعمال، ثقافت اور سیاحت کی مربوط ترقی کو فروغ دینے میں مقامی کوششوں کے بارے میں بھی پوچھا۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ تحفظ اور ترقی کے درمیان توازن قائم کرنا ضروری ہے تاکہ خوبصورت قدیم شہر کو نئی توانائی اور زندگی کے ساتھ منور کیا جاسکے۔
شی جن پھنگ نے صوبائی دارالحکومت کونمنگ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے صوبائی حکام کی کارکردگی رپورٹ سنی۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے صنعتی تبدیلی اور بہتری کو فروغ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے یون نان پر زور دیا کہ وہ سائنسی اور تکنیکی جدیدیت کے ذریعے اپنے وسائل پر مبنی صنعتوں کو مضبوط ، بہتر اور وسیع کرے جبکہ مستقبل کی صنعتوں اور ابھرتی ہوئی تزویراتی صنعتوں کو فعال طور پر ترقی دے۔
شی جن پھنگ نے صوبے پر زور دیا کہ وہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی، مہارت کے فروغ ، صحت اور ثقافت جیسے شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنائے تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں ٹھوس فوائد حاصل کئے جاسکیں۔
سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر تسائی چھی بھی دورے میں صدر شی جن پھنگ کے ہمراہ تھے۔
صدرشی جن پھنگ نے کونمنگ میں تعینات چینی پیپلز لبریشن آرمی کے فوجیوں اور سویلین عملے کے سینئر افسران اور نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
