بدھ, اگست 27, 2025
پاکستانیوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش وجذبے سے منانے کا...

یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش وجذبے سے منانے کا اعلان

یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش وجذبے سے منانے کا اعلان کردیا گیا۔ تقریب میں غیرملکی سفرا اور دیگر اہم شخصیات کوبھی مدعوکیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 23 مارچ کی پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش وجذبے سے منعقد ہوگی، پریڈکو محدود پیمانےپر منعقد کرنے کا فیصلہ رمضان کے باعث کیا گیا ہے۔

یوم پاکستان پریڈایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی، پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپورشرکت کریں گے، صدرمملکت یوم پاکستان کی تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔

پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے، پاک فضائیہ کے لڑا کا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے، پریڈمیں پاکستان آرمی کا ‘پائپ اینڈپرکشن بینڈ’ فن کا مظاہرہ بھی کرے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!