اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین یورپی یونین کے لئے ڈیجیٹل ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے،...

چین یورپی یونین کے لئے ڈیجیٹل ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے، سفارتکار

چین کی شمالی تیانجن بلدیہ میں دوسری سائبر سکیورٹی سربراہ اجلاس (تیانجن) (سی ایس ایس ٹی) کے مرکزی مقام سے ایک شخص گزر رہاہے۔(شِنہوا)

برسلز(شِنہوا)ایک چینی سفارتکار نے کہا ہے کہ چین یورپی یونین (ای یو) کے لئے ڈیجیٹل ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے اور بلاک کی تکنیکی خودمختاری کو برقرار رکھنے میں شراکت دار کے طور پر کام کرتا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ میں سائبر اور ڈیجیٹل امور کی رابطہ کار وانگ لی نے یہ بات برسلز میں چین یورپی یونین سائبر ٹاسک فورس کے 9 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ دونوں فریقوں کے نمائندوں نے سائبر اور ڈیجیٹل تعاون کے ساتھ ساتھ عالمی نظم ونسق پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

چینی وفد نے کہا کہ دونوں فریقوں کو ڈیجیٹل ترقیاتی شراکت داروں کی حیثیت سے مشترکہ تزویراتی تفہیم کے سلسلے میں کام کرنا چاہئے ، ایک کھلے، منصفانہ اور تعاون پر مبنی کاروباری ماحول کو فروغ دینا چاہئے اور مشترکہ طور پر ڈیجیٹل جدیدیت کو فروغ دینا چاہئے۔

اس سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین خود کو یورپی یونین کی ڈیجیٹل ترقی کے لئے ایک موقع اور اس کی تکنیکی خودمختاری کے تحفظ میں شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ وفد نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ یورپی یونین اپنے طویل مدتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل ترقی میں چین کا شراکت دار بنے گی۔

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں سائبر امور کی رابطہ کار منون لی بلانک نے کہا کہ یورپی یونین چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے لئے تعمیری بات چیت کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین سائبر اور ڈیجیٹل شعبوں میں مشترکہ مفادات اور مقاصد کے حامل ہیں اور انہیں بات چیت کے ذریعے باہمی اعتماد پیدا کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے۔ ایسا کرکے وہ مشترکہ طور پر سائبر سپیس میں چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں، ایک محفوظ، کھلے اور مستحکم ڈیجیٹل ماحول کو برقرار رکھ سکتے ہیں اور معاشی اور سماجی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!