پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں اشیا تبادلہ پروگرام کے تحت 20 لاکھ ای بائیکس کی...

چین میں اشیا تبادلہ پروگرام کے تحت 20 لاکھ ای بائیکس کی فروخت

وزارت تجارت کے مطابق اشیا تبادلہ پروگرام کے تحت منگل تک 20 لاکھ 40 ہزار سے زائد ای بائیک فروخت ہوئیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں منگل تک اشیا تبادلہ پروگرام کے تحت 20 لاکھ 40 ہزار نئی ای بائیکس فروخت کی گئیں، ان کے ذریعے 5.61 ارب یوآن (تقریباً 78 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر) کی آمدنی ہوئی ہے۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک اس پروگرام کے تحت ای بائیکس کی یومیہ فروخت کا حجم اوسطاً 27 ہزار یونٹس رہا جو گزشتہ برس سے 2.5 گنا زائد ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ اس مدت کے دوران 20 لاکھ سے زائد صارفین نے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے جس میں مجموعی طور پر 1.2 ارب یوآن کی سبسڈی کی درخواستیں ملیں جو اوسطاً 610 یوآن فی کس ہیں۔

2025 کے آغاز سے اب تک اس پروگرام کے ذریعے  تقریباً 50 ہزار دکانوں کو فائدہ ہوا ہے۔اس کے ساتھ اوسطاً فی اسٹور فروخت 1 لاکھ 7  ہزار یوآن بڑھ گئی۔ان دکانوں کی اکثریت انفرادی کاروبار اور چھوٹے سے مائیکرو درجے کے کاروباری اداروں کی ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ستمبر 2024 میں پروگرام کے آغاز کے بعد سے اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر34 لاکھ 20  ہزار ای بائیک فروخت ہوچکی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!