اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینقیمتی پتھر کے کاروبار سے منسلک غیر ملکی تاجروں کا چینی مارکیٹ...

قیمتی پتھر کے کاروبار سے منسلک غیر ملکی تاجروں کا چینی مارکیٹ پر اظہار اعتماد

چین کےمشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں 25ویں چائنہ شیامن بین الاقوامی اسٹون میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 16 سے 19 مارچ تک منعقد ہونے والے اس میلے نے 40 سے زیادہ ممالک اور خطوں سے 2 ہزار سے زائد کاروباری اداروں  کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ(انگریزی):فابیو کروز، نائب صدر، برازیلین نیچرل اسٹون ایسوسی ایشن

’’برازیل تقریباً 20 سال سے شیامن اسٹون میلے میں شرکت کر رہا ہے۔ اس سال برازیلین پویلین میں شرکت کرنے کے لئے ہمارے ساتھ برازیل سے 20 کمپنیاں آئی ہیں۔ برازیل کے لئے چینی مارکیٹ انتہائی اہم ہے۔ چین کے پاس مستقبل قریب میں ترقی کرنے کی سب سے زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ ہم دیگر ممالک کی نسبت  چین کے ساتھ اپنے کاروبار کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔ ہمیں چینی مارکیٹ پر بہت زیادہ اعتماد ہے۔ چین ترقی کر رہا ہے اور اس کی معیشت بہت مضبوط ہے۔ ہم چینی کمپنیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کام اور تعاون کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):مارکو کونٹی، نمائندہ،ٹسکنی پویلین، اٹلی

’’رواں سال کے میلے کے لئے ہمارے پویلین نے 20 کمپنیوں کو لے کر آیا ہے۔ یہ میلہ ہماری کمپنیوں کی  شرکت کے لئے بہت اہم ہے جس پر ہم کافی خوش ہیں۔ چینی مارکیٹ ان کمپنیوں کے لئے بہت اہمیت  کی حامل ہے۔ میلے میں ہماری کمپنیوں کو بہت سی اہم چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاوں کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔ہمیں اعتماد ہے کہ چینی مارکیٹ دوبارہ ترقی کرے گی اور چین میں ہماری کمپنیوں  کے لئے مزید منصوبے مل جائیں گے۔ اس لئے میں چینی مارکیٹ کےمستقبل کوبہت روشن دیکھتا ہوں۔‘‘

شیامن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!