اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلملائیشیانے لاپتہ ایم ایچ 370طیارے کو دوبارہ تلاش کرنے کی منظوری دے...

ملائیشیانے لاپتہ ایم ایچ 370طیارے کو دوبارہ تلاش کرنے کی منظوری دے دی

ملائیشیا، پتراجایا میں ایم ایچ 370 مسافر کے اہلخانہ لاپتہ ایم ایچ 370 کے ممکنہ ملبے کا ٹکڑا دکھا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوکے سیو فوک نے کہا ہے کہ ملائیشیا کی کابینہ نے ملائیشین ایئرلائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کے لئے تلاش کرنے والے ادارے اوشن انفینٹی کے ساتھ سروس معاہدے کی شرائط و ضوابط کی منظوری دے دی ہے۔

ملائیشیا کی قومی خبر رساں ایجنسی برناما کے مطابق لوکے نے کہا کہ وزارت حکومت کی جانب سے میرین روبوٹکس کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کو تیار ہے۔

یہ تلاش جنوبی بحر ہند کے 15 ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر کی جائے گی۔  یہ کھوج "کوئی تلاش نہیں، کوئی فیس نہیں” معاہدے کے تحت ہوگی اور اگر ملبہ مل جاتا ہے تو کمپنی کو 7 کروڑ امریکی ڈالرز کی ادائیگی کی جائے گی۔

ایم ایچ 370 کی گمشدگی کا افسوسناک واقعہ 8 مارچ 2014 کو پیش آیا تھا ۔ کوالالمپور سے چین کے شہر بیجنگ جانے والا یہ طیارہ 239 مسافروں سمیت ریڈار اسکرین سے غائب ہوگیا تھا ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!