چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں’ بزرگوں کی نگہداشت کے متعلق شین زین بین الاقوامی صنعتی نمائش 2024‘ میں ایک معمرشہری دروازے کے سمارٹ تالے سے متعلق آگاہی حاصل کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے پیش نظر مربوط طبی اور بزرگ نگہداشت کے پیشہ ورانہ عملے کی تربیت کو تیز کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔
وزارت تعلیم اور قومی صحت کمیشن کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق پیشہ ورانہ جامعات سے کہا گیا ہے کہ وہ طبی اور بزرگوں کی نگہداشت کی خدمات میں بیچلر پروگرام کا اجرا کریں۔
متعلقہ پیشہ ورانہ شعبوں کے فارغ التحصیل طلباء کے داخلے میں حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ ادارے ثانوی سے انڈرگریجویٹ تعلیم تک ہموار تربیتی ماڈلز کو تلاش کریں گے۔
اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پروگراموں کو بزرگ نگہداشت کی علاقائی ضروریات کے مطابق ڈھالیں اور عام جامعات ، پیشہ ورانہ کالجز اور صحت عامہ کے اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیں۔
بزرگ نگہداشت مراکز، اسپتالوں اور نرسنگ ہومز کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا تاکہ طلباء کو عملی تجربہ فراہم کرکے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کم از کم 50 فیصد نصاب عملی تربیت پر مشتمل ہو۔
