اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی فلسطین۔اسرائیل تنازع کی صورتحال پر گہری نظر ہے، ترجمان وزارت...

چین کی فلسطین۔اسرائیل تنازع کی صورتحال پر گہری نظر ہے، ترجمان وزارت خارجہ

غزہ کی پٹی کے شمالی شہر بیت حنون سے فلسطینی شہری نقل مکانی کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی فلسطین۔ اسرائیل تنازع کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر ہے اور وہ امید کرتا ہے کہ فریقین جنگ بندی معاہدے پر مسلسل اور موثر عملدرآمد کو ممکن بنانے کے لئے کام کریں گے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کئے گئے حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ اس فوجی آپریشن میں 300 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ فریقین جنگ بندی معاہدے پر مسلسل اور موثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کام کرتے ہوئے کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی سے گریز اور انسانی بحران کو مزید گہرا ہونے سے روکیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!