ساؤ ٹومے اور پرنسیپ کے وزیراعظم پیٹریس ٹروواڈا بیجنگ کے چینی قومی کنونشن سنٹر میں چینی اور افریقی کاروباری اداروں کی 8 ویں کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ساؤ ٹومے(شِنہوا)چین کی حکومت نے ساؤ ٹومے اور پرنسیپ کو طبی سامان کی ایک کھیپ عطیہ کی ہے۔
ایک تقریب کے دوران حوالہ کی گئی کھیپ میں ضروری ادویات، جراحی کا بنیادی سازوسامان اور معمول کے معائنے کے آلات شامل ہیں۔
ساؤ ٹومے اور پرنسیپ کے وزیر صحت سیلسو ماتوس نے ملک کی صحت کی دیکھ بھال کی ترقی میں "قابل اعتماد شراکت دار” کے طور پر چین کی تعریف کی۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رسد سے قلت کم کرنے میں مدد ملے گی، وزیر نے دونوں فریقوں کے مابین طبی تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔
ساؤ ٹومے اور پرنسیپ میں چین کے سفیر شو ینگ زین نے مقامی لوگوں کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کے لئے تکنیکی تبادلوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی تربیت میں تعاون مضبوط بنانے کے لئے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملک میں چینی طبی ٹیم کے 19 ویں بیچ کے سربراہ ژاؤ لِن یونگ نے کہا کہ صحت کے مقامی حکام ملک بھر کے ہسپتالوں اور کلینکس میں یہ سامان تقسیم کریں گے۔
