اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناقتصادی و مالیاتی پالیسیاں،آئی ایم ایف نے پاکستان کیساتھ مسودہ شیئر کردیا

اقتصادی و مالیاتی پالیسیاں،آئی ایم ایف نے پاکستان کیساتھ مسودہ شیئر کردیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کیساتھ اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے 7ارب ڈالر کے معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں جاری ہیں ،تعمیراتی و رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے کچھ ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم ریلیف فوری دیا جائے گا یا آئندہ بجٹ میں شامل ہوگا؟ اس حوالے سے فیصلہ کیا جانا تاحال باقی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ہفتہ قبل مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہوگئے تھے جبکہ ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا سے قبل سٹاف لیول معاہدہ ناگزیر ہے، آئی ایم ایف نے مالیاتی نظم و ضبط کیلئے بھی سخت شرائط عائد کردی ہیں،ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی ہدف کم رہا، اخراجات میں کٹوتی کی گئی ہے ،پرائمری سرپلس حاصل کرنے ،پیٹرولیم لیوی 70روپے فی لیٹر اور بجلی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے 6سالہ منصوبہ پیش کیا ہے۔حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں حکومت کو مالیاتی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!