زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا کے نیشنل ہیروز اسٹیڈیم میں چین کا عطیہ کردہ طبی سامان دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
لوساکا (شِنہوا) زیمبیا میں کام کرنے والے چینی کاروباری اداروں نے ملک میں 2024/2025 میں ہونے والی بارش کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے امدادی سامان عطیہ کیا ہے۔
عطیہ کردہ اشیاء میں مکئی کا آٹا، چاول، چینی اور پکانے کا تیل شامل ہے۔غیر خوراک اشیاء میں جراثیم کش سامان، کمبل، گدے، حفاظتی سامان اور دیگر ضروریات زندگی شامل تھیں،ان کی مالیت تقریباً 12 لاکھ زیمبین کواچا (تقریباً 42 ہزار امریکی ڈالر) ہے۔
اداروں نے تقریباً 2 لاکھ کواچا (تقریباً 7ہزار ڈالر) کی نقد امداد بھی دی ہے۔
امداد حوالہ کرنےکی تقریب لوساکا میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور مٹیگیشن یونٹ کے دفاتر میں منعقد ہوئی،اس میں زیمبیا کےنائب صدر متالے نالومنگو، زیمبیا میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور وانگ شینگ اور زیمبیا چینی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔
وانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین سیلاب زندگان کے درد کو محسوس کرتا ہے جس کی وجہ سے امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور چین اپنی صلاحیت کے مطابق مزید انسانی امداد فراہم کرنے کو تیار ہے۔
