اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں فروری کے دوران سرحد پار سرمایہ کی ریکارڈ آمد

چین میں فروری کے دوران سرحد پار سرمایہ کی ریکارڈ آمد

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے دوران شاہراہ ریشم ای کامرس پویلین میں ایک خاتون لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے مصنوعات کی تشہیر کررہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں فروری کے دوران زرمبادلہ مارکیٹ میں کاروبار مستحکم رہا ہے اور اس دوران سرحد پار سرمائے کی خالص آمد ہوئی۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے نائب سربراہ لی بن نے کہا کہ گزشتہ ماہ سامان کی تجارت سے سرحد پار سرمائے کی خالص آمد 64.8 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ رہی۔

لی کے مطابق مقامی بانڈز اور اسٹاک میں غیرملکیوں کی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 12.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

لی نے کہا کہ فروری میں چینی بینکوں کے غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین میں رجحان متوازن رہا۔ مارکیٹ کی توقعات اور لین دین معقول اور منظم رہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں غیر ملکی زرمبادلہ کی فراہمی اور طلب میں مجموعی توازن برقراررہا۔

انہوں نے کہا کہ  کھپت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق ملک کے فعال میکرو اکنامک اقدامات، اعلیٰ معیار کے کھلے پن کے عزم اور مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی لچک کی بدولت مستقبل میں زرمبادلہ مارکیٹ مستحکم انداز سے کام کرتی رہے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!