کونمنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ایک افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہوگئے۔
پریفیکچر حکومت کے معلوماتی دفتر کے مطابق کئی دن کی مسلسل بارشوں کے بعد مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ نو جیانگ کے لیسو خودمختار پریفیکچر کی فو گونگ کاؤنٹی کی لوماڈینگ ٹاؤن شپ میں منگل کی صبح 4 بج کر 50 منٹ پر پیش آیا۔
ابتدائی طور پر 6 لاپتہ افراد میں سے ایک کو بچا کر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک اور شخص کو صبح 8 بج کر 33 منٹ پر نکالا گیا مگر طبی کوششوں کے باوجود وہ دم توڑ گیا۔
امدادی کارکن دیگر افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link