اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں سابق سینئر قومی قانون ساز پر رشوت خوری کا مقدمہ

چین میں سابق سینئر قومی قانون ساز پر رشوت خوری کا مقدمہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق رکن لی یوئے فینگ کے خلاف رشوت ستانی کے الزامات کے تحت عوامی استغاثہ کا آغاز کیا گیا ہے۔

ایس پی پی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی) کی جانب سے نامزد کئے جانے کے بعد چین کے شمالی صوبے شنشی کی تھائی یوآن بلدیہ کی عوامی استغاثہ نے حال ہی میں تھائی یوآن کی ثانوی عوامی عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

یہ مقدمہ قومی نگران کمیشن کی جانب سے لی کے کیس کی تحقیقات کے اختتام کے بعد دائر کیا گیا، جو تائیوان ڈیموکریٹک سیلف گورنمنٹ لیگ کی مرکزی کمیٹی کے سابقہ ایگزیکٹو وائس چیئرمین بھی رہے۔

استغاثہ کے مطابق لی یوئے فینگ نے دوسروں کے لئے فوائد  اور انتہائی بڑی مقدار میں رشوت قبول کرنے کے لئے اپنے مختلف عہدوں کا غلط استعمال کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!