چینی صدر شی جن پھنگ چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے چھیان ڈونگ نان میاؤ اور ڈونگ خودمختار پریفیکچر کے ایک گاؤں کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
گوئی یانگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بڑی نسلی اقلیتی آبادی والے علاقوں کو اپنی مخصوص ثقافت کو برقرار رکھنا چاہئے اور اسے ثقافت اور سیاحت کی مربوط ترقی کے ذریعے نمایاں کرنا چاہئے۔
چینی صدرشی جن پھنگ نے یہ بات چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی لی پھنگ کاؤنٹی کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔
ژاؤشنگ ڈونگ گاؤں کا دورہ کرتے ہوئے چینی صدر اور دیہاتیوں نے آگ کے ایک گڑھے کے گرد بیٹھ کر ڈرم ٹاور میں دیہی علاقوں کی بحالی کے بارے میں بات چیت کی۔ یہ ڈرم ٹاور ڈونگ برادری کی ایک منفرد طرز تعمیر ہے، جسے ایک اجتماع کے لئے استعمال کیا جاتاہے۔
چینی صدرشی جن پھنگ نے کہا کہ سیاحت ایک بڑی صنعت بن چکی ہے اور دیہی سیاحت پھل پھول رہی ہے۔انہوں نے دیہاتیوں کی زندگی کو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید خوشحال بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link