اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانوزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری...

وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف19سے22مارچ تک سعودی عرب کاسرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کےمطابق شہبازشریف اورسعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کےدرمیان اہم ملاقات ہو گی،دونوں رہنماتجارت،اہم شعبوں میں شراکت داری بڑھانےپرغورکریں گے،سعودی ولی عہدسےملاقات میں اقتصادی تعاون مستحکم کرنےکےطریقوں پرگفتگوہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دورےکامقصددوطرفہ تعلقات واقتصادی تعاون کافروغ اورسرمایہ کاری بڑھاناہے،
غزہ کی صورتحال،مشرق وسطیٰ میں بدلتےحالات،مسلم امہ کےامورزیرغورآئیں گے،وزیراعظم کےدورےمیں تجارت،سرمایہ کاری میں تعاون کوفروغ ملےگا،وفدمیں نائب وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا،سینئرحکام شامل ہوں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!