اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینٹرمپ دور میں کساد بازاری نہ ہونے کی کوئی ضمانت نہیں، امریکی...

ٹرمپ دور میں کساد بازاری نہ ہونے کی کوئی ضمانت نہیں، امریکی وزیرخزانہ

امریکہ ،  کیلیفورنیا کی کاؤنٹی لاس اینجلس کے علاقے  ایزوسامیں ایک گاہگ انڈے خرید رہا ہے۔(شِنہوا)

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے  کہا ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ امریکی معیشت کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں کساد بازاری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

این بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں کساد بازاری نہ ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ کیا کوئی پیشگوئی کر سکتا تھا کہ کووڈ آئے گا؟

امریکی وزیر خزانہ نے این بی سی کے "میٹ دی پریس” میں بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت مضبوط پالیسیوں پر کام کر رہی ہے اور معیشت میں کچھ تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے ایسی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی ممکنہ کساد بازاری کے خدشات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بحران کی جانب نہیں بلکہ منتقلی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ٹرمپ کی پالیسیوں میں بار بار تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا شدہ غیر یقینی صورتحال کے سبب حالیہ دنوں میں امریکی اسٹاک مارکیٹیں تیزی سے گری ہیں ۔

ان میں میکسیکو اور کینیڈا جیسے بڑے تجارتی شراکت داروں کے خلاف ٹیکس کی دھمکیاں شامل ہیں جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نمایاں طور پر کم کرکے ممکنہ کساد بازاری سے متعلق خدشات کو بڑھادیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!